ادارہ میں شعبہ اسکول کا آغاز 1438ھ بمطابق 2017ء کو ہوا۔ ادارہ ملک کے معتبر عصری تعلیمی بورڈ “فیڈرل بورڈ اسلام آباد” سے ملحق ہے۔ طلباء فیڈرل بورڈ سے ریگولر حیثیت میں امتحان دیتے ہیں۔ اب تک بیسیوں طلباء ادارہ سے میٹرک کا امتحان ریگولر حیثیت میں اور ایف اے کا امتحان پرائیویٹ حیثیت میں اچھے نمبرات سے پاس کرچکے ہیں۔
نصاب: (پانچ سالہ میٹرک مع اولیٰ)
جماعت پنجم سے میٹرک تک پانچ سالوں پر مشتمل نصاب ہے۔ کورس کو اس طور پر مرتب کیا گیا ہے کہ ایک طالب علم جماعت دہم مکمل کرنے کے ساتھ درس نظامی کا پہلا سال (درجہ اولیٰ) مکمل کرلیتا ہے۔ جو طالب علم پنجم کی استعداد رکھتا ہو، اسے پانچ سالوں میں میٹرک تک کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
| دورانیہ | نصاب / جماعت |
|---|---|
| پہلا سال | جماعت پنجم |
| دوسرا سال | جماعت ششم و ہفتم |
| تیسرا سال | جماعت ہشتم |
| چوتھا سال | جماعت نہم |
| پانچواں سال | جماعت دہم |
- ابتدائی درجات میں سکول کے نصاب کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن کریم، مسنون دعائیں، اسلامی احکام و آداب کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
- جماعت ہشتم سے دہم تک تین سالوں میں سکول کے مضامین کے ساتھ درجہ اولی کے مضامین (صرف، نحو، فقہ اسلامی، عربی اور تجوید) متفرق طور پر پڑھائے جاتے ہیں۔
- شعبہ اسکول میں سال کے دوران عربی و انگلش لینگویج کورسسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
- درجہ ثالثہ اور رابعہ کے سال طلباء کو گیارہویں اور بارہویں کا نصاب پڑھایا جاتا ہے اور طلباء فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے امتحان دیتے ہیں۔
تعلیمی اوقات:
| اوقات | تفصیل |
|---|---|
| بعد نمازِ فجر (40 منٹ) | قرآن کریم (حفاظ کا سبق / غیر حفاظ کی تلاوت و ناظرہ) |
| اس کے بعد | ناشتہ کا وقفہ |
| صبح 7:00 بجے | اسباق کا آغاز |
| 12:00 بجے | چھٹی |
| 12:00 تا 2:00 بجے | وقفہ (کھانا اور آرام) |
| ظہر تا عصر | اسباق جاری رہتے ہیں |
| مغرب تا عشاء + بعد عشاء | ہوم ورک اور سبق یاد کرنا (تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بعد عشاء) |
| بعد عشاء | رات کا کھانا |
اساتذہ کرام:
ادارہ میں شعبہ اسکول کے لئے اعلیٰ قابلیت کے حامل تجربہ کار اساتذہ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ ایسے اساتذہ بھی ہیں جو کالج اور یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور ادارہ ہذا میں بھی پڑھاتے ہیں۔ اساتذہ کرام میں اکثریت ایم اے کئے ہوئے جبکہ بعض اساتذہ ایم فل اور بعض پی ایچ ڈی کئے ہوئے ہیں۔
