بسم الله الرحمن الرحيم
... | ...
🌦️ ... | 🕒 ...
Prayer Times Widget
لوڈنگ...

شعبہ درس نظامی

درس نظامی

ادارہ میں شعبہ درس نظامی کا آغاز 1431 ھ بمطابق 2010 کو ہوا۔ ادارہ ممتاز دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے۔ ادارہ سے اب تک سینکڑوں طلباء درس نظامی کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

دورانیہ:

درس نظامی دینی تعلیم پر مشتمل آٹھ سالہ کورس ہے۔ درجہ اولیٰ میں میٹرک پاس طالب علم کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ طالب علم آٹھ سالوں میں درس نظامی کی تکمیل کے ساتھ ایم اے (بی ایس) مکمل کرلیتا ہے۔ ادارہ میں فی الوقت درجہ سادسہ (بی اے) تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

نصاب:

ادارہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ طلباء وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے سالانہ امتحان دیتے ہیں اور آٹھ سال مکمل کرکے سند فراغت حاصل کرتے ہیں۔

خصوصیات:

  1. درجہ ثالثہ کے ساتھ گیارہویں کا نصاب اور درجہ رابعہ کے ساتھ بارہویں کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
  2. ادارہ میں درجہ ثانیہ، ثالثہ اور رابعہ عربی میں پڑھائے جاتے ہیں۔
  3. ادارہ میں تجوید اور اس کی مشق کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
  4. عربی اور اردو بیان و تقریر کی مشق کرائی جاتی ہے۔
  5. عربی و اردو مضمون نویسی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اساتذہ کرام:

ادارہ میں ممتاز اساتذہ کرام کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ اساتذہ فنون میں مہارت رکھتے ہیں اور تدریس کا طویل اور کامیاب تجربہ رکھتے ہیں۔
ادارہ کے اکثر اساتذہ کرام ملک کے مشہور دینی ادارہ “جامعہ علوم اسلامیہ، علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی” کے فیض یافتہ ہیں جبکہ کچھ اساتذہ ملک کے معروف دینی ادارہ “جامعہ دار العلوم کراچی” کے فضلاء ہیں۔

تعلیمی اوقات:

اوقات تفصیل
بعد نمازِ فجر (40 منٹ) قرآن کریم (حفاظ کا سبق / غیر حفاظ کی تلاوت و ناظرہ)
اس کے بعد ناشتہ کا وقفہ
صبح 7:00 بجے اسباق کا آغاز
12:00 بجے چھٹی
12:00 تا 2:00 بجے وقفہ (کھانا اور آرام)
ظہر تا عصر تکرار
مغرب تا عشاء + بعد عشاء مطالعہ + تکرار
بعد عشاء رات کا کھانا