بسم الله الرحمن الرحيم
... | ...
🌦️ ... | 🕒 ...
Prayer Times Widget
لوڈنگ...

تعارف ادارہ

تعارفِ ادارہ
المرکز الاسلامی (آئی۔نائن/ فور، اسلام آباد) ایک دینی تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے، جس میں حفظ و ناظرہ کی معیاری تعلیم کے علاوہ درس نظامی اور عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ یہ ادارہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے اور اپنے بہترین نظم و نسق اور تعلیمی نصاب و معیار کی بنا پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
تاریخِ تاسیس
شعبہ حفظ ۱۴۲۰ھ / 1999ء
درس نظامی ۱۴۳۱ھ / 2010ء
شعبہ اسکول ۱۴۳۸ھ / 2017ء
افتتاحی تقریب
ادارے کی افتتاحی تقریب میں جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے اساتذہ حدیث کے علاوہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے منسلک اسلام آباد اور راولپنڈی کے جید اہل علم و فضل نے شرکت فرمائی۔