عام اہل علاقہ کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے خصوصاً انہیں بنیادی عقائد و احکام کی تعلیم، نماز کا طریقہ، قرآن کریم کو صحیح تلفظ سے پڑھانے وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ادارہ میں مختلف عمر کے افراد کے لئے مختلف کورسسز رکھے جارہے ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:
1: بچوں کو ناظرہ قرآن
ادارہ میں بچوں کے لئے الگ کلاس کا اہتمام ہے۔ مغرب سے عشاء تک بچے قاعدہ و ناظرہ پڑھتے ہیں۔ اس کلاس میں کوشش یہ کی جاتی ہے کہ وہ قرآن کریم صحیح تلفظ سے پڑھ سکیں۔ اس کے ساتھ اس کلاس میں انہیں نماز کا طریقہ سکھایا جاتا ہے، کلمے یاد کرائے جاتے ہیں اور بنیادی احکام کی تعلیم دی جاتی ہے۔
2: تعلیم و تربیت کورس
سکول و کالج کے طلبہ، محلہ کے بچوں اور حفظ و ناظرہ کے طلبہ کے لئے ہر سال مختصر تعلیمی تربیتی کورس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں خاص طور پر جامعۃ العلوم الاسلامیۃ، بنوری ٹاؤن کراچی کا مرتب کردہ کورس پڑھایا جاتا ہے۔
3: فہم دین کورس
بڑی عمر کے افراد کے لئے چھ ماہ پر مشتمل کورس ہے۔ اس کورس میں عقائد، سیرت، منتخب آیات و احادیث، احکام کی تعلیم اور تجوید کے بنیادی قواعد کے ساتھ ناظرہ قرآن پڑھانے کا اہتمام ہوتا ہے۔ ان مختلف کورسسز میں کثیر تعداد میں طلباء کرام حصہ لیتے ہیں۔ اب تک سینکڑوں طلبہ ان کورسسز سے استفادہ کر چکے ہیں۔
4: دراسات دینیہ
دو سال پر مشتمل کورس ہے، جو کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے منظور شدہ ہے۔ ادارہ میں فی الوقت اس کورس کا انتظام نہیں ہو سکا، البتہ مستقبل میں اس کے انتظام کا عزم ہے۔
