داخلہ
ادارہ کی بنیاد چونکہ دینی علوم کی تعلیم و تدریس کے لئے رکھی گئی ہے، اس لئے ادارہ میں انہی طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے جو دینی علوم پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ داخلہ کا خواہشمند مناسب استعداد کا حامل ہو، اسی کو جانچنے کے لئے داخلہ میں امتحان بھی لازمی ہے اور اس کے علاوہ بھی شرائط رکھی جاتی ہیں۔
شعبہ حفظ:
- شعبہ حفظ کے داخلہ کے لئے امیدوار کی عمر کی حد 10 سے 13 سال ہے۔
- شعبہ حفظ میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار اردو بولنا، لکھنا اور پڑھنا جانتا ہو۔
شعبہ اسکول:
عمر کی حد:
- جماعت پنجم کے لئے عمر کی حد 10 سے 13 سال۔
- جماعت ششم کے لئے عمر کی حد 11 سے 14 سال۔
- جماعت ہشتم کے لئے عمر کی حد 12 سے 15 سال۔
- جماعت نہم میں عمر کی حد 13 سے 16 سال ہے۔
تعلیمی شرائط:
- ہر جماعت میں داخلہ کے لئے سابقہ جماعت میں کم ازکم ساٹھ (60) فیصد نمبرات لازمی ہیں۔
- سابقہ جماعت کا سکول کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔
- جماعت پنجم اور ششم میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان میں ساٹھ (60) فیصد نمبرات جبکہ جماعت ہشتم ونہم میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان میں ستر (70) فیصد نمبرات ضروری ہیں۔
درس نظامی:
- درجہ اولی میں داخلہ کے لئے عمر کی حد 18 سال ہے۔
- درجہ اولی، ثانیہ اور ثالثہ کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔
- درجہ ثانیہ اور ثالثہ میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ سابقہ درجہ میں ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو جبکہ درجہ رابعہ تا سادسہ میں داخلہ کے لئے سابقہ درجہ میں کم از کم ساٹھ (60) فیصد نمبرات (جید جدا) ہونا لازمی ہے۔
- درجہ اولی، ثانیہ اور ثالثہ میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ داخلہ امتحان میں کم از کم ستر (70) فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو جبکہ درجہ رابعہ تا سادسہ میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان میں کم از کم ساٹھ (60) فیصد نمبرات لینا لازمی ہے۔
- ہر درجہ میں داخلہ کے لئے وفاق المدارس کا کارڈ، کشف الدرجات اور سابقہ مدرسہ کا تصدیق نامہ لازمی ہے۔
عمومی شرائط داخلہ:
- امیدوار ناظرہ قرآن پڑھ سکتا ہو۔
- امیدوار اردو بولنا، لکھنا اور پڑھنا جانتا ہو۔
- امیدوار کے پاس ب فارم یا شناختی کارڈ ہو۔
- امیدوار کے ساتھ اس کا سرپرست ہو۔
- سابقہ تعلیمی کوائف ہمراہ ہوں۔
- دو عدد حالیہ تصاویر ہوں۔
داخلہ کا طریقہ کار:
- پہلے مرحلہ میں امیدوار مطلوبہ درجہ/جماعت میں اپنا اندراج کراتا ہے۔ یہ اندراج ایام داخلہ میں ادارہ میں حاضر ہو کر بھی کیا جاسکتا ہے یا ادارہ کی ویب سائٹ پر موجود آنلائن داخلہ فارم پر کرکے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اندراج کرتے ساتھ ہی امیدوار کو تحریری امتحان کے لئے مقررہ دن بتادیا جاتا ہے۔
- دوسرے مرحلہ میں مقررہ دن تحریری امتحان ہوتا ہے۔ تحریری امتحان میں منتخب طلباء کی فہرست لگا دی جاتی ہے۔
- تیسرے مرحلہ میں منتخب طلباء کا تقریری امتحان ہوتا ہے۔ تقریری امتحان میں قرآن کریم کا جائزہ بھی شامل ہوتا ہے۔
- تقریری امتحان کے بعد منتخب طلباء کی حتمی فہرست لگا دی جاتی ہے۔
- منتخب طلباء داخلہ فارم کے ساتھ مطلوبہ ضروری کوائف مکمل کرکے دفتر میں جمع کراتے ہیں تو ان کا داخلہ مکمل ہو جاتا ہے اور انہیں دفتر کی طرف سے “اجازت نامہ” دے دیا جاتا ہے۔
ایامِ داخلہ:
۱۰ شوال المکرم تا ۲۰ شوال المکرم
اوقات برائے رابطہ:
صبح ۸ بجے تا ۱۲ بجے، شام ۲ بجے تا ۴ بجے
رابطہ نمبر:
0316-5194247
0314-5236781
051-4441338
