ادارہ کا آغاز شعبہ حفظ سے ہوا ہے۔ شعبہ حفظ کا آغاز 1420ھ بمطابق 1999ء کو ہوا۔ ادارہ دینی تعلیم کے ممتاز بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے۔ طلباء حفظ قرآن کریم مکمّل کرنے کے بعد وفاق المدارس کا امتحان دیتے ہیں۔ ادارہ سے اب تک سینکڑوں طلباء حفظ قرآن مکمل کرکے سند فراغت حاصل کرچکے ہیں۔
دورانیہ:
حفظ قرآن کریم کا دورانیہ تقریبا چار سال ہے۔ عام طور پر مناسب استعداد کا طالب علم چار سالوں میں ابتداء (قاعدہ) سے قرآن کریم کا حفظ مکمل کرلیتا ہے۔ زیادہ ذہین اور محنتی طلباء اس سے کم عرصہ میں بھی مکمل کر لیتے ہیں جبکہ کمزور طلباء کا حفظ میں زیادہ وقت بھی لگ جاتا ہے۔
نصاب:
حفظ کے نصاب کو اس طور پر تقسیم کیا گیا ہے کہ پہلے سال طالب علم قاعدہ اور ناظرہ مکمل کرتا ہے اور اس کے ساتھ ابتدائی دو سے تین پارے حفظ کر لیتا ہے، اس کے بعد کے تین سالوں میں وہ قرآن کریم حفظ کرتا ہے اور پھر اس کا دور (گردان) مکمل کرکے وفاق المدارس العربیہ کا امتحان دے دیتا ہے۔
اضافی نصاب:
حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ طلباء کو اسکول کا نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے، جس میں خاص طور پر اردو، انگریزی اور ریاضی کی ابتدائی تعلیم شامل ہے۔ اس نصاب کو پڑھنے کے بعد طالب علم جماعت پنجم پڑھنے کا اہل ہوجاتا ہے۔
شعبہ حفظ کے طلباء کو اسکول کے نصاب کے علاوہ مسنون دعائیں، آدابِ معاشرت اور طہارت و نماز کے ابتدائی احکام کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
تعلیمی اوقات:
شعبہ حفظ کی پڑھائی موسم گرما میں فجر کی نماز کے متصل بعد سے شروع ہوتی ہے جبکہ موسم سرما میں نماز فجر سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتی ہے۔
| اوقات | تفصیل / سرگرمی |
|---|---|
| صبح 10:30 تا 12:00 | اسکول کا گھنٹہ اور لاؤڈ سپیکر پر مختلف قراء کی تلاوت |
| 12:00 بجے | چھٹی |
| 12:00 تا 2:00 بجے | وقفہ (کھانا اور آرام) |
| ظہر تا عصر | پڑھائی جاری رہتی ہے |
| مغرب تا عشاء | پڑھائی جاری رہتی ہے |
| بعد نمازِ عشاء | ایک گھنٹہ پڑھائی اور رات کا کھانا |
