اغراض و مقاصد
مدارسِ دینیہ دینی علوم اور اسلامی تعلیمات کے وہ علمی و تربیتی مراکز ہیں جن کا وجود عہدِ رسالت سے چلا آرہا ہے، جن کے نظام و نصاب میں ہر زمانے کے تقاضوں کے مطابق ردوبدل تو ہوتا رہا ہے لیکن وحی کے ذریعہ نازل ہونے والے الہٰی علوم اور مشکوٰۃ نبوت سے صادر ہونے والے حِکم و معارف کی تعلیم و تعلم اور سلسلہ تزکیہ نفوس ہر دور میں ان کا محور اور طرۂ امتیاز رہا ہے۔
۱:
ادارے کا اساسی مقصد عہدِ رسالت سے امت میں رائج سلفِ صالحین کے مسلک و مشرب اور منہج کے مطابق دینی علوم کی علمی و عملی ترویج ہے، جس کے حصول کا ذریعہ و طریقہ بھی اکابر ہی کا اختیار کردہ ہے۔
۲:
امت کو علمی رسوخ، عملی تصلب اور نمایاں و مؤثر کردار کے حامل رجالِ کار فراہم کرنا۔
۳:
نسلِ نو کو اسلام، اسلامی اقدار و آداب سے روشناس کرانا۔
۴:
عوام الناس کی اصلاح و راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے انہیں باطل نظریات سے بچانے کے لئے علمی و دعوتی کام کرنا۔
